Friday, May 10, 2024

نواز شریف کو کسی ایکشن سے پہلے کورٹ کو عزت دینا ہوگی ، حلیم عادم شیخ

نواز شریف کو کسی ایکشن سے پہلے کورٹ کو عزت دینا ہوگی ، حلیم عادم شیخ
September 27, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف اعلان کرتے ہیں کہ عمران خان کو لانے والوں کیخلاف ایکشن لیں گے ، نواز شریف کو کسی ایکشن سے پہلے کورٹ کو عزت دینا ہوگی۔ بینظیربھٹو شہید کا بیٹا آج نوازشریف کی باتوں پرعمل کررہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابقوزیراعطم نوازشریف کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والے اب کورٹ کو عزت دیں ۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم جیسا بیانیہ بول رہے ہیں اور عمران خان کو لانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہہ رہے ہیں ، عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بات کی ۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا آج بینظیر بھٹو کا بیٹانوازشریف کی ہدایات پر عمل کررہا ہے، لیکن سندھ کے لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ وفاق کسی قسم کی مدد نہیں کررہا ۔