Friday, April 26, 2024

نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی ، لیگی رہنما

نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی ، لیگی رہنما
March 1, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کے  بیان پر ن لیگی رہنماؤں نے  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ ن لیگی رہنما  رانا تنویر نے کہا نواز شریف کو علاج کے بعد ہی واپس آنا چاہیے ، طلال چودھری بولے ، عمران خان کی امیدیں دم توڑ جائیں گی۔مصدق ملک نے سوال اٹھایا ، کیا حکومت اسحاق ڈار کو واپس لا پائی ؟، احسن اقبال نے اگلی حکومت مسلم لیگ کی ہونے کا دعویٰ کردیا۔ نوازشریف کو لندن سے ڈی پورٹ کرانے کے حکومتی اعلان کو مسلم لیگ نون نے دیوانے کا خواب قرار دےدیا۔ مسلم لیگ نو ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا۔نوازشریف بیمار ہیں ، انہیں علاج کے بعد ہی واپس آنا چاہیے  ،انہوں نے  حکومت کو بیماری پر سیاست سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ احسن اقبال نے عمران خان جھوٹے کیس بنا کر سچ بولنے سے نہیں روک سکتا۔اگلا دور مسلم لیگ ن کا ہے ۔ مصدق ملک نے کہا حکومت نے اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کی دعوے کرتی رہی مگر ہر بار ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا  کہ شہباز شریف مارچ کے آخر میں وطن لوٹیں گے ، مسلم لیگ ن ہر اس تحریک کا حصہ بنے گی جو حکومت کیخلاف ہوگی۔