Friday, April 26, 2024

نواز شریف کو ڈبونے میں مریم نواز کا بڑا ہاتھ ہے ، شیخ رشید

نواز شریف کو ڈبونے میں مریم نواز کا بڑا ہاتھ ہے ، شیخ رشید
July 8, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ مریم نواز کا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ ویڈیو کے فرانزک آڈٹ کے بعد جھوٹ اور سچ ثابت ہو جائے گا،   مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود لوگ کرپٹ ہیں۔ ناصر بٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلو بٹ کے بعد ایک اور بٹ بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔