Wednesday, May 22, 2024

نواز شریف کو ڈاکٹروں نے جونہی اجازت دی وہ واپس آجائینگے ، شہباز شریف

نواز شریف کو ڈاکٹروں نے جونہی اجازت دی وہ واپس آجائینگے ، شہباز شریف
September 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن  اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کو ڈاکٹروں نے جونہی اجازت دی وہ واپس آجائیں گے، ہماری طرح سب کو حساب دینا چاہئے،اپوزیشن کی اے پی سی پر کام ہورہاہے۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں سے نہیں بھاگے ، نوازشریف کوجونہی ڈاکٹروں نے اجازت دی وہ واپس آئیں گے ۔ شہبازشریف نے احتساب سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ ہم نے حساب دیا ہے ،جیلیں کاٹی ہیں تو دوسروں کو بھی حساب دینا چاہئے ۔ شہبازشریف نے کراچی میں بارشوں کے معاملےپروفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا،بولےہم کل کراچی میں سارا دن گھومتے رہے لیکن وفاقی حکومت کہیں نظر نہیں آئی،اپوزیشن سے متعلق سوال پران کاکہناتھا کہ رہبرکمیٹی اے پی سی کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے۔