Saturday, April 20, 2024

نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ
October 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیب کو وارنٹ گرفتاری بھی موصول ہو گئے۔ چودھری شوگر ملز کیس شریف فیملی کے لیے وبال جان بن گیا۔ نیب کو نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری موصول ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے لیے نیب میں ڈے کیئرسنٹر کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا۔ نیب کاغذات میں نوازشریف کی گرفتاری ڈال دی گئی۔ کل باضابطہ طور پر نوازشریف کو گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ نوازشریف سے چودھری شوگر ملز کیس کی تفتیش کی جائے گی۔