Sunday, May 5, 2024

نواز شریف کو نریندر مودی کا ٹیلی فون

نواز شریف کو نریندر مودی کا  ٹیلی فون
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے 2طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے 5منٹ تک گفتگو کی۔ وزیر اعظم ہاوس ذرائع نےبھی بھارتی وزیر اعظم کے ٹیلی فون کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد بھی  دی ہے۔