Monday, September 16, 2024

نواز شریف کو مکمل صحتیابی تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھنے کا مشورہ

نواز شریف کو مکمل صحتیابی تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھنے کا مشورہ
July 31, 2018
اسلام آباد  (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبعیت مں  بہتری آرہی  ہے ۔ ذاتی معالج نے نواز شریف کو مکمل صحتیابی تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھنے کا مشورہ  دے دیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف  اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کے بلڈ پریشر ، شوگر اور خوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔نواز شریف کا شگر لیول زیادہ ہونے پر انہیں انسولین لگا کر ان کا شوگر لیول کنٹرول کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  نواز شریف کے خون کی روانی میں بہتری آئ ہے۔ذرائع کے  مطابق  گزشتہ رات شہباز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے  پمز ہسپتال پہنچے۔دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات   15 منٹ تک جاری رہی۔ شہباز شریف کارڈیک سینٹر کے عقبی دروازے سے داخل ہوے۔ شہباز شریف کی آمد کے وقت عقبی راستہ کی تمام لائٹیں بند کر دی گئیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے  کئے گئے شوگر، بلڈ پریشر، اور ای سی جی ٹیسٹس کی رپورٹس مکمل نارمل نہیں ہیں۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر نعیم ملک تفصیلی چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی جیل واپسی ان کی صحت سے مشروط ہے۔ نواز شریف کی مکمل صحت یابی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی جائے گی۔