Friday, April 19, 2024

نواز شریف کو معمولی اٹیک آیا ، زیادہ نقصان نہیں ہوا، ڈاکٹر یاسمین راشد

نواز شریف کو معمولی اٹیک آیا ، زیادہ نقصان نہیں ہوا، ڈاکٹر یاسمین راشد
October 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  پریس بریفنگ میں بتایا کہ نواز شریف کو معمولی اٹیک آیا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ،علاج سے نواز شریف کے ڈاکٹرز بھی مطمئن ہیں ۔ صوبائی وزیر صحت نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزار ہو گئی ہے ، نواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا  ، ان کے دل کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا ،  گزشتہ دو روز سے ان کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے  شوگر بھی اب کنٹرول میں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو بلڈ تھینر (خون پتلا کرنیوالی ادویات )  شروع کرا دی گئی ہیں ، ایکو ٹیسٹ کیا جو نارمل آیا ہے ،  وہ جس کنڈیشن میں ہمارے پاس آئے تھے اب اس سے بہت بہتر ہیں ۔ https://youtu.be/ASe50o77uOY انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت پر ہم سیاست نہیں کر رہے  ، ن لیگ کو بھی نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنا چاہیے ،ان سے متعلق چیف منسٹر صبح، شام رپورٹ لیتے ہیں ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ ہمارے ڈاکٹر بہت قابل ہیں ، نواز شریف نے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ تمام ڈاکٹرز اور ان کے علاج سے بہت خوش ہیں۔