Wednesday, May 8, 2024

نواز شریف کو لندن پہنچے 4 روز ہو گئے، مریم اورنگزیب صحت پر بیان دینے سے قاصر

نواز شریف کو لندن پہنچے 4 روز ہو گئے، مریم اورنگزیب صحت پر بیان دینے سے قاصر
November 22, 2019
لاہور (92 نیوز) نواز شریف کوعلاج کی خاطر  لندن پہنچے 4 روز ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نواز شریف کی صحت بارے بیان دینے سے قاصرہیں۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی بھی اس حوالے سے پر اسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ  لیٹس، دل، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے مرض بارے سوشل میڈیا پر بھی خاموشی ہے۔ نوازشریف جب پاکستان میں زیر علاج تھے ن لیگی رہنما اور ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پر روز تبصرہ کرتے تھے۔