Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں ، مریم نواز

نواز شریف کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں ، مریم نواز
November 22, 2020

پشاور ( 92 نیوز) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نےا پنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  میں نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں ۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

اس سے قبل مریم نواز نے دادی کے انتقال کے باعث جلسے سے خطاب نہ کیا،جلسے سے مختصر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی دادی کا انتقال ہوگیا ہے جس کے باعث  خطاب نہیں کروں گی ،آپ ان کی درجات کی بلندی کی دعا کریں۔

واضح رہے کہ مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں پشاور میں موجود تھیں جب انہیں ان کی دادی کے انتقال کی خبر سنائی گئی جب کہ پی ڈی ایم جلسے میں سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی ۔