Friday, April 26, 2024

نواز شریف کو صحت کے خطرات لاحق تھے ، اب بہتری آئی ہے ، یاسمین راشد

نواز شریف کو صحت کے خطرات لاحق تھے ، اب بہتری آئی ہے ، یاسمین راشد
October 25, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا نواز شریف کو صحت کے خطرات لاحق تھے اب بہتری آئی ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 22 ہزار ہیں۔ کارڈیالوجسٹ نے نواز شریف کو دیکھا اور ادویات دیں۔ نواز شریف صبح اٹھے تو ان کی حالت میں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا میں نے نواز شریف سے خود جا کر بات کی۔ نواز شریف نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہم ہر رپورٹ ان کے معالج کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف کی جب بھی طبعیت خراب ہوئی میں نے ان کی ایک ایک رپورٹ دیکھی۔  سیاسی حریف اپنی جگہ لیکن میں نے ہر مریض کی جان بچانی ہے۔ نواز شریف کی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی، نوازشریف کو دانت برش کرنے سے روکا تھا۔ یاسمین راشد بولیں ڈاکٹرز پر واضح کر دیا ہے کہ بغیر کسی دباؤ کے رپورٹ تیار کریںگے۔ عدالت کا جو بھی حکم ہو گا ہم من و عن اس کو تسلیم کریں گے۔  عمران خان نے کہا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مریم بی بی ضرور اپنے والد کی تیمارداری کریں۔ نواز شریف کو صحت سے متعلق تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔ نواز شریف چاہیں تو بیرون ملک سے ماہرین بلوا سکتے ہیں۔