Friday, April 19, 2024

نواز شریف کو جمہوریت کی سمجھ نہیں : نوازشریف

نواز شریف کو جمہوریت کی سمجھ نہیں : نوازشریف
October 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو جمہوریت کی سمجھ نہیں ہے کس قانون کے تحت مجھے بھر میں نظر بند کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی بزدلی دکھا دی ہے مجھے کس قانون کے تحت گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے شیخ رشید کے جلسے میں جانا تھا لیکن مجھے پولیس نے جانے بھی نہیں دیا اور پورے راولپنڈی کو بند کر دیا ہے ۔لیگی حکومت نے عدالت فیصلے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔انہوں نے پولیس کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے تمہیں حکومت کے غلط فیصلے نہیں ماننے چاہیں ۔ عمران خان نے مزید کہاہے کہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ جاوں گا اور میرے وکیل وہاں پر بحث کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑونگا ۔ پنجاب پولیس اور اسلام آباد کی پولیس نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا ہم ان کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوہاٹ میں جلسہ کیا وہاں تو پولیس نے ان کو تنگ نہیں کیا لیکن پھر ہمیں کیوں تنگ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ 2 نومبر کو اگر تیس ہزار پولیس والے بھی ہمارے گھر کے باہر کھڑے ہونگے تو میں یہاں سے سونامی کی قیادت کرونگا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس خود اپنی حکومت سے تنگ ہے ۔