Friday, March 29, 2024

نواز شریف کو جتنی جلدی بیرون ملک منتقل کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے، مریم اورنگزیب

نواز شریف کو جتنی جلدی بیرون ملک منتقل کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے، مریم اورنگزیب
November 12, 2019
لاہور (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔ جتنی جلدی بیرون ملک منتقل کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کے مطابق محمد نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج محمد نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ محمد نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔ نواز شریف کو بیرون ملک  لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس بدھ کو لاہور پہنچے گی۔ مریم اورنگزیب بولیں ڈاکٹرز محمد نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔ نواز شریف کو پہلے بھی اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوزز دی گئی ہیں۔ سٹیرائیڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے گزشتہ روز محمد نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا۔