Friday, March 29, 2024

نواز شریف کو آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں ، رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں ، رانا ثنا اللہ
November 23, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں ۔ زرداری صاحب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تلے ہیں ۔ 2018 کے انتخابات عمران خان کی سیاست کا آخری سال ہوگا۔ کپتان بطور آلہ کار پچھلے چار سال سے سرگرم ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ نواز شریف پیپلزپارٹی سے اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت اور آئینی ترامیم کیلئے حمایت مانگ رہے ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ آصف علی زرداری کسی کو خوش کرنے یا اپنی ناراضگی کے باعث وہ رویہ نہیں اپنائیں گے جو ان کا خاصاہے۔
رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے کے پیچھے کوئی غیر جمہوری قوت نہیں ۔ تحریک لبیک ختم نبوت ترامیم کو سازش جبکہ ہم فرد کی غفلت سمجھتے ہیں امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ پر امن طریقے سے حل ہو جائے گا ۔
رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ 2018کاالیکشن عمران خان کا آخری الیکشن ہو گا وہ ایک بدکردار شخص ہیں ان کی کسی بات یا طعنےکو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔