Saturday, May 18, 2024

نواز شریف کو 7سال قید کی سزا، مریم نواز نے ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا

نواز شریف کو 7سال قید کی سزا، مریم نواز نے ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا
December 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید کی سزا ملنے کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ سنبھال لیا۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ہی شخص کو کتنی بار نشانہ بناؤ گے، کتنی بار سزا دو گے ، کتنی بار جیل بھیجو گے ،حکومت کو نواز شریف کا خوف چین نہیں لینے دے رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمہارے دن تھوڑے ہیں انشاءاللہ، نوازشریف کے خلاف جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1077147673147441152