Monday, September 16, 2024

نواز شریف کشمیریوں میں اپنا رونا روتے رہے ، سینئر تجزیہ کاروں کی تنقید

نواز شریف کشمیریوں میں  اپنا رونا روتے رہے ، سینئر تجزیہ کاروں کی تنقید
February 5, 2018

مظفر آباد ( 92 نیوز ) مظفر آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر   تجزیہ کاروں  نے  نواز شریف پر کڑی  تنقید کی ہے ،  تجزیہ کار کہتے ہیں کشمیریوں کی بات کرنے کی بجائے نواز شریف اپنا رونا روتے رہے ۔

مظفر آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب پر معروف اینکر پرسن  ڈاکٹر مالک نے کہا کہ نواز شریف کی سوچ اپنی ذات تک محدود ہو گئی ،کشمیر یا کشمیریوں کی بات نہیں کی ۔

اینکر پرسن سعدیہ افضال نے کہا نواز شریف نے اپنا ہی رونا رویا ،نااہلی کے بعد وہ اپنا رونا رو رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے  ۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ صرف اپنا رونا رو رہے ہیں  ۔

نوازشریف ہر جلسے سے خطاب میں مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں  جس پر انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے ۔