Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کرکٹ بورڈ میں تباہی کی ذمہ داری قبول کریں: عمران خان

نواز شریف کرکٹ بورڈ میں تباہی کی ذمہ داری قبول کریں: عمران خان
April 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پی سی بی میں تباہی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تبصرے میں عمران خان نے لکھا کہ  نواز شریف نے دھاندلی میں مدد کرنے پر ایک صحافی کو پی سی بی کا سربراہ بنا دیا جسے کرکٹ کا کچھ پتا نہیں تھ۔ا۔ انہوں نے لکھا کہ  وہ اسی کی دہائی سے یہ کہتے آئے ہیں کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ پاکستانی کرکٹ پستی میں پہنچ چکی ہے، آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی بھی پاکستانی میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانے کی بات کر چکے ہیں۔