Thursday, May 9, 2024

نواز شریف کادل ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا، مکمل تندرست قرار، ذرائع

نواز شریف کادل ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا، مکمل تندرست قرار، ذرائع
February 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) نیب ریفرنسز میں سزایافتہ نواز شریف مکمل فٹ ، دل کا دورہ پڑا نہ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ۔ ٹروپ آئی اور بلڈٹیسٹ سمیت ای سی جی ، یورک ایسڈ کی رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئیں ۔ سروسزاسپتال میں ہونے والے ٹیسٹ میں بھی نوازشریف تندرست قرار  دیے گئے  ،  دل کے مرض کا پرانا ایشو ہے اب ہارٹ اٹیک نہیں ہوا ، اسپتال ذرائع نے تصدیق کردی۔ نوازشریف کا دل ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ، ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں  زیر علاج ناوز شریف کا ہارٹ اٹیک جاننے کے لئے خون کے نمونے  ٹروپ آئی ٹیسٹ کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھجوائے گئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹروپ آئی ٹیسٹ کا رزلٹ نیگٹیو آیا جس کا مطلب ہے کہ نوازشریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، نواز شریف کو دل سے متعلق پرانے مسائل ذرائع کے مطابق نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہونی والے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دیے گئے ہیں ، بلڈ  ٹیسٹ ، ای سی جی ، یورک ایسٹ کی بھی تمام رپورٹس کلیئر ہیں ۔ جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی ٹیسٹ کیا گیا  تھا۔ نواز شریف کو  خرابی صحت کے باعث دو روز قبل کوٹ لکھپت  جیل سے  سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا  تھا ۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7سال قید، 10سا ل کے لئے نا اہلی  اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 1.5ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں با عزت بری کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں  نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ   ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ پرنسپل سمز محمودایاز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کوکوئی سیریس مسئلہ نہیں، علاج کےلیے باہر بھجوانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، تمام ٹیسٹوں کے رزلٹ آگئے ہیں  ،میڈیکل بورڈ نے علاج میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ سمز کے پرنسپل محمودایاز کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے رزلٹ مریض سے شیئر کیے ہیں، نوازشریف کے مزید ٹیسٹ کرانے پڑیں گے۔ نواز شریف سے ملاقات کےلیے مریم نواز سروسز اسپتال پہنچیں، مریم والد کے لیے کھانا بھی لے کر آئیں ، نواز شریف کے علاج کے حوالے سے سوال پر مریم نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔