Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف کا یونیورسٹی کالج اسپتال لندن میں چیک اپ ،مزید ٹیسٹ تجویز

نواز شریف کا یونیورسٹی کالج اسپتال لندن میں  چیک اپ ،مزید ٹیسٹ تجویز
November 23, 2019
لندن ( 92 نیوز ) علاج کیلئے لندن میں موجود نواز شریف  کی ٹریٹمنٹ جاری ہے ، لیگی قائد آج  یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈ اسٹریٹ  پہنچے جہاں ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کا معائنہ کیا، شہباز شریف  نے  قوم سے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کردی۔کہا اگلے ہفتے میاں صاحب کا پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ نواز شریف آج  یونیورسٹی کالج اسپتال  چیک اپ کیلئے پہنچے  ،  دل کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز بھی ہمراہ تھے، ڈاکٹر لاؤرنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا، کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کردیے ،شہباز شریف نے کہا آئندہ ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ شہبازشریف نے عمران خان کے بارے میں کہا دیار غیر میں سیاسی بات نہیں کرنا زیب نہیں دیتا اس لئے عمران خان نیازی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، چند دنوں میں انہوں نے بہت گری ہوئی باتیں کی ہیں جو انہیں زیب نہیں دیتیں۔ نوازشریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ٹیسٹ آج کرالئے گئے ہیں اور کچھ پیر کو کرائے جائے ہیں، پی ای ٹی اسکین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ علاج لندن میں کرایا جائے یا امریکا میں۔