Friday, April 26, 2024

نواز شریف کا ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اظہار تشویش

نواز شریف کا ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اظہار تشویش
May 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اظہار تشویش کیا اور مسلم لیگ نون کو عید کے بعد مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کر دی۔ ڈالر مہنگا ہونے سے عوام کی چیخیں نکلیں تو اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل پارٹی رہنماؤں کو کہا عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور ہمیں ان کی آواز بننا ہے، پارٹی رہنما اور کارکن عوام سے رابطے بڑھا دیں، انہوں نے احسن اقبال کو ذمہ داری سونپ دی۔ مریم نواز نے کہا کیا کسی کو نیا پاکستان کے بارے میں شک ہے؟۔ اسٹاک مارکیٹ بدترین سطح پر آگئی۔ روپے کی گرتی ہوئی قدر نے معیشت کو تباہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ڈالر اوپن مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہے۔ خان کے پاس معاشی حکمت ہے نہ ہی گورنس جانتے ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا نااہل حکمرانوں نے روپے کو بے قدر کر دیا، خان صاحب ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے حکومت جان بوجھ کر روپے کی بے قدری کر رہی ہے، روپے کی قدر کم کرنے کیلئے کچھ لوگوں کو درآمد کیا گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے پر 666 ارب کے قرضے بڑھ گئے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بھی روزانہ انڈیکس کا قتل عام ہو رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری بہت بڑھ گئی۔