Saturday, May 4, 2024

نواز شریف کا پی پی 20 میں خطاب، ریٹرننگ افسر نے رپورٹ طلب کرلی

نواز شریف کا پی پی 20 میں خطاب، ریٹرننگ افسر نے رپورٹ طلب کرلی
January 8, 2018

چکوال ( 92 نیوز ) پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد نوازشریف کے حلقے میں خطاب کرنے پر ریٹرننگ افسر نے رپورٹ طلب کرلیْ۔

نواز شریف نے پی پی 20 چکوال میں  ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے پر خطاب کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر ریٹرننگ افسر نے مانیٹرنگ ٹیم سے رپورٹ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوارکونوٹس جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ امیدوار خود یا ویل کے ذریعے پیش ہو کر کل 1 بجے تک جواب دے ۔

ادھر پولنگ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ۔ کل 2لاکھ 79 ہزار 530 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

یوں تو حلقے میں کافی امیدوار مد مقابل ہیں لیکن مقابلہ مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور اے این پی کے درمیان متوقع ہے ۔