Thursday, March 28, 2024

نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین آج ہوگا، اسپتال داخل کیے جانیکا امکان

نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین آج ہوگا، اسپتال داخل کیے جانیکا امکان
November 28, 2019
لندن (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کاپی ای ٹی اسکین آج ہو گا، ٹیسٹ کے بعد آئندہ علاج کے بارے میں فیصلہ ہوگا، نواز شریف کواسپتال میں داخل کیے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اونگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہنا تھا قائد محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا، ڈاکٹرز نوازشریف کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی(PET) سکین آج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے برقی شعاعوں کی مدد سے نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا معائینہ کیا جائے گا، برقی شعاعوں کے تجزیہ کا مقصد خدانخواستہ کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کی جائے گی۔ ٹیسٹ سے معالجین کو نوازشریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں مدد ملنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کے لئے خصوصی دعا کریں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ محمد نوازشریف کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔