Tuesday, May 21, 2024

نواز شریف کا پی آئی سی لاہور میں طبی معائنہ ، دل کا سائز بڑھ گیا، ذرائع

نواز شریف کا پی آئی سی لاہور میں طبی معائنہ ، دل کا سائز بڑھ گیا، ذرائع
January 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالو جی میں  طبی معائنہ کیا گیا ۔ کوٹ لکھپت جیل میں سزاکاٹنےوالےنوازشریف کاپی آئی سی لاہور میں طبی معائنہ کیاگیا، ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ای سی جی اور ایل بی بی ٹیسٹ کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز بڑھ گیا، دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں ۔  نوازشریف کےدل کا ایک والو بھی تنگ ہو گیا ہے۔ نواز شریف کی پی آئی سی آمد پر ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ، ٹریفک پولیس نے نوازشریف کی روانگی کیلئے روٹ لگایاگیا اور انہیں براستہ فیروز پور روڈ پی آئی سی پہنچایاگیا۔ نواز شریف کےاسپتال پہنچنےپروارڈکوتالےلگادیئےگئے،  مریضوں کاوارڈمیں داخلہ بھی بندکردیاگیا۔ اسپتال میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر مریضوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان  تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ مریم نوازکاکہنا ہےکہ نوازشریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں، دوبارہ دل کی بیماری کی علامات ظاہرہورہی ہیں۔