Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں کے اختلافات کا معاملہ میڈیا پر لے جانیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں کے اختلافات کا معاملہ میڈیا پر لے جانیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
October 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے وزراء اور سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات کا معاملہ میڈیا پر لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ پارٹی کمزور اور مخالفین مضبوط  کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں وفاقی صوبائی وزراء اور سینئر پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پارٹی اختلافات پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ٹکٹوں کی تقسیم اور سیاسی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع نے یہ بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور مخالفانہ بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح پارٹی کمزور ہوگی اور سیاسی مخالفین کو تنقید کا موقع ملے گا،آئندہ پارٹی امور میڈیا پر لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کروں گا اگر کسی کو کوئی گلہ شکوہ ہے تو پارٹی قیادت سے رابطہ کرئے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے  کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔