Thursday, April 18, 2024

نواز شریف کا نریندر مودی کو فون، نیپال اور بھارت میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

نواز شریف کا نریندر مودی کو فون، نیپال اور بھارت میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
April 30, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلیفون کر کے نیپال اور بھارت میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے جبکہ اس موقع پر نوازشریف نے بھارت کو امداد کی پیشکش بھی کی۔ بات چیت کے دوران نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں بھارت اورنیپال کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بھارت میں زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور سارک ممالک میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔ بعدازاں نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے سارک ممالک میں تعاون بڑھایا جانا چاہیے۔ نریندر مودی نے نوازشریف کو تجویز دی کہ سالانہ بنیادوں پر ریسکیوٹیموں، ڈاکٹروں کے وفود کا باہمی تبادلہ کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں بہتر نتائج دیئے جا سکیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے نریندر مودی کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ بھارتی وزیر اعظم کے مطابق نواز شریف نے بھارت کی جانب سے ریسکیو کاموں کی بھی تعریف کی۔