Tuesday, April 16, 2024

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق چیئرمین نیب نے اجلاس طلب کرلیا

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق چیئرمین نیب نے اجلاس طلب کرلیا
November 11, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلے کیلئے چیئرمین نیب نے اجلاس آج طلب کرلیا ، وزارت داخلہ کے خط اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل نیب سمیت متعلقہ حکام  طلب کئے گئے ہیں ، اجلاس میں وزارت داخلہ کے خط اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ  لینے کے بعد  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے  یا نہ نکالنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب  سرکاری میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی سفارش کر دی ۔