Thursday, May 9, 2024

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ،بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی یقین دہانی

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ،بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی یقین دہانی
August 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ن لیگی قائد نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، سابق وزیر اعظم نے مولانا کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

دونوں رہنماؤں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا جب کہ ن لیگی قائد   نوازشریف نے کہا کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، رہبر کمیٹی کا اجلاس جلد بلا کر متفقہ مؤقف طے کیا جائے،حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے نوازشریف کو نیب کی  پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ دے دیا،کہاپیشی سے انکار  اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے۔