نواز شریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے ، شبلی فراز
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا، جو تحریک ن لیگ چلانا چاہتی ہے وہ بے بنیاد ہے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے ڈیل کے چکر میں ہیں، واضح کر دیتے ہیں کہ ان کے کیسز ختم ہوں گے نہ این آر او ملے گا۔