Friday, April 26, 2024

نواز شریف کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ، فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

نواز شریف کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ، فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
August 20, 2020
 لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کا مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف  نے مریم نواز کو مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مسلم لیگ ن مزید متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز کو مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو کسی صورت ناراض نہیں کر سکتے ، انہیں ساتھ لیکر چلنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے مریم نواز کو کہا چند روز میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں۔ مریم نواز نے نوازشریف کو پارٹی کے معاملات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بات کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمٰن کو شکوہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون نہیں کیا گیا۔