Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کا لندن کے گائیز اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا

نواز شریف کا لندن کے گائیز اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا
November 20, 2019
لندن (92 نیوز) نواز شریف کا لندن کے گائیز اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا۔ دونوں بیٹے اور بھائی بھی ان کے ساتھ اسپتال گئے۔  ئے۔ لندن پہنچنے والے ن لیگی قائد میاں نوازشریف کا علاج معالجہ شروع ہو گیا ہے۔ انہیں آج سنٹرل لندن کے گائز اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ تجویز کئے۔ نوازشریف اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ سے دونوں صاحبزادوں حسین نواز، حسن نواز، بھائی شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ اسپتال پہنچے۔ خلاف توقع اس بار انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک کی بجائے گائز اسپتال لیجایا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق اسپتال میں نوازشریف کے دل کا معائنہ کیا گیا ۔ ہیماٹولوجی اور پی ای ٹی سکین کےعلاوہ دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ 34 منزلہ گائز ٹیچنگ اسپتال لندن برج کے قریب بارو آف ساؤتھ ورک میں واقع ہے جوکہ سینٹ تھامس اسپتال اور کنگز کالج اسپتال سے منسلک ہے۔ اسے دنیا کے پانچویں کثیر المنزلہ اسپتال ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے بتایا نوازشریف رات بھر سکون سے سوئے۔ ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آخر پلیٹ لیٹس کم کیوں ہو جاتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ کا پتہ چلائیں گے۔ ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد نوازشریف کا باقاعدہ علاج شروع کیا جائے گا۔