Tuesday, April 23, 2024

نواز شریف کا لندن کے بریج اسپتال میں پی ای ٹی اسکین مکمل

نواز شریف کا لندن کے بریج اسپتال میں پی ای ٹی اسکین مکمل
November 28, 2019
 لندن (92 نیوز) نواز شریف کا لندن کے بریج اسپتال میں پی ای ٹی اسکین مکمل ہو گیا۔ اسکین کی تیاری میں چار گھنٹے سے زائد وقت لگا۔ نواز شریف کو آدھے گھنٹہ تک اسکینر میں رکھا گیا ۔ رزلٹ آنے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ادھر نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسپتال آنےسے پہلے ہی نوازشریف کی طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے سکین میں تاخیرہوئی۔ نواز شریف اسپتال داخل نہیں ہونا چاہتے، فیملی کے اصرار کے باوجود نوازشریف علاج کیلئے امریکا جانے کیلئے بھی رضا مند نہیں ہو رہے۔