Friday, April 19, 2024

نواز شریف کا لندن میں علاج کا چھٹاروز،ہارلے اسٹریٹ سے ملحقہ کلینک میں لے جایا جائیگا

نواز شریف کا لندن میں علاج کا چھٹاروز،ہارلے اسٹریٹ سے ملحقہ کلینک میں لے جایا جائیگا
November 25, 2019
لندن ( 92 نیوز) نواز شریف کا لندن میں علاج کا آج چھٹا روز ہے ، سابق وزیراعظم کو آج معائنے کیلئے ہارلے اسٹریٹ سے ملحقہ کلینک میں لے جایا جائے گا ، شہباز شریف کہتے ہیں نواز شریف کی دل کے ڈاکٹر کے ساتھ ملاقات طے ہے۔ لندن پہنچنےوالے ن لیگی قائد  نواز شریف کے علاج کا چھٹا روز  ہے ، آج پیر کے روز مزید ٹیسٹ اور پی آئی ٹی اسکین ہوگا ، انہیں آج سنٹرل لندن  میں ہارلے اسٹریٹ سے ملحقہ کلینک میں لے جایا جائے گا ، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کاچیک اپ   اورمختلف ٹیسٹ کرے گی۔ شہباز شریف نے بھی اتوار کے روز نواز شریف سے ایون فیلڈ ہاؤس میں ملاقات کی ، جہاں سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر تن دہی سے مرض کی تشخیص کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فیملی ذرائع کےمطابق اسپتال میں نوازشریف کےدل کا معائنہ بھی کیا جائے گا ، ان کے ہماٹولوجی اور پی ای ٹی اسکین  کےعلاوہ دیگرٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔