Sunday, May 12, 2024

نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ، پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ، پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد  اجلاس بلانے کا فیصلہ
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف نے فضل الرحمان سے دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا پیپلزپارٹی آئے تو خوش آمدید، ورنہ نو جماعتیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔ لانگ مارچ، استعفوں، جیل بھرو تحریک اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔