Friday, March 29, 2024

نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل ،نثار کا ٹیلی فونک رابطہ

نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل ،نثار کا ٹیلی فونک رابطہ
May 25, 2016
لندن(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف  کا لندن کے اسپتال میں مکمل چیک اپ  کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا لندن کے اسپتال میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز  اور بیٹا  حسین نواز بھی ان کے ہمراہ  تھے ۔طبی معائنے کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار نے ٹیلی فون  پر وزیر اعظم کو ملا اختر منصور کے معاملے پر موجودہ صورتحال  سے آگاہ کیا۔