Saturday, May 18, 2024

نواز شریف کا جناح اسپتال میں پانچواں روز، مریم نواز اور شہباز شریف نے عیادت کی

نواز شریف کا جناح اسپتال میں پانچواں روز، مریم نواز اور شہباز شریف نے عیادت کی
February 19, 2019
لاہور (92 نیوز) کرپشن کیس میں سزایافتہ نوازشریف کی جناح اسپتال میں موجودگی کی وجہ سے کارکنوں نےدھکم پیل کاسلسلہ جاری رکھا اور دروازے کاشیشہ توڑ دیا۔ مریم نوازوالد سے ملنے جناح اسپتال میں پہنچیں تو کارکن حسب معمول پولیس کیساتھ تلخ کلامی کرتے رہے، بھگدڑ مچنے سےایک بار پھر اسپتال کے گیٹ کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ مریم نوازکاکہنا تھا اینجیوگرافی ڈاکٹروں کا بیان ٹی وی پرسنا، ہمیں ابھی تک نوازشریف کی رپورٹس نہیں ملیں۔ شہبازشریف بھائی کی عیادت کے لئے آئے تو کارکن استقبال کے لئے ان کے گرد جمع ہوگئے۔ شہبازشریف نے کہا نوازشریف کے علاج میں کوئی تاخیرنہیں ہونی چاہئے۔ ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حکومت سے کہا ہے کہ نواز شریف کی اینجیو گرافی کرائی جائے ہمارے پاس بہترین مشین موجود ہے، نوازشریف کو گردوں میں معمولی پتھری ہے اس کا اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ مسلم لیگ نے کے کارکن اُس وقت ڈرگئے جب ایک لیڈی ڈاکٹرایئرگن لے کراسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کے پوچھنے پرلیڈی ڈاکٹرنے بتایا کہ انٹرٹینمنٹ کے لئے ایئرگن رکھی ہوئی ہے۔ جناح اسپتال میں وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے پولیس نے ایمرجنسی کو جانے والا راستہ بند کر دیا جس سے مریضوں کے لواحقین کوشدیدپریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔