Monday, May 13, 2024

نواز شریف کا جناح اسپتال میں دسواں روز ، مریم نواز نے ملاقات کی

نواز شریف کا جناح اسپتال میں دسواں روز ، مریم نواز نے ملاقات کی
February 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف کا جناح اسپتال میں دسواں روز ہے ، دس روز بعد بھی انجیو گرافی نہ ہو سکی ۔ مریم نواز نے والد کی عیادت کی اور  کل آنیوالے فیصلے سے امید باندھ لی ۔ جناح اسپتال لاہورمیں زیر علاج نوازشر یف سے ملاقاتوں کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری ہے۔مریم نواز اپنے والد کے لیے دوپہر کا کھانا لےکر جناح اسپتال پہنچیں جہاں پولیس اور کارکنان میں دھکم پیل دیکھنے کو ملی۔ مریم نواز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کل کے فیصلے سے انصاف کی پوری امید ہے ۔  وزیرا عظم کی جانب سے  نوازشریف کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کیا کبھی سچ نہیں بولا  ۔ مریم نواز  والد سے ایک گھنٹے  کی ملاقات کے بعد جناح اسپتال سے واپس روانہ ہو گئیں ۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کاکہنا تھا نواز شریف کی انجیوگرافی کے بارے میں حکومت  ہی بتاسکتی ہے  ۔