Monday, May 20, 2024

نواز شریف کا جب تک سمجھوتہ نہیں ہوتا وہ واپس نہیں آئے گا، وزیراعظم عمران خان

نواز شریف کا جب تک سمجھوتہ نہیں ہوتا وہ واپس نہیں آئے گا، وزیراعظم عمران خان
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف کا سن رہے ہیں آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں۔ وہ سعودیہ گئے تب بھی یہی سنتے تھے، جب تک سمجھوتہ نہیں ہوتا وہ واپس نہیں آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ شہبازشریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منی بجٹ پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فنانس ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی، اب یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منی بجٹ آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ایم کیوایم کی جانب سے اس ضمن میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امین الحق نے آئی ٹی آلات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی۔