Friday, April 26, 2024

نواز شریف کا برج اسپتال میں طبی معائنہ، دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے

نواز شریف کا برج اسپتال میں طبی معائنہ، دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے
November 25, 2019
لندن (92 نیوز) نواز شریف کا لندن کے برج اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹر عدنا ن کہتے ہیں کہ سرجن پروفیسر سائمن ریڈوڈ نے انجیو پلاسٹی کا مشورہ دیدیا۔ معالجین نے نوازشریف کو اسپتال داخل ہونے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا لندن کے برج اسپتال میں طبی معائنہ ہوا ،ان کے دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پروفیسر سائمن نے انہیں انجیو پلاسٹی کا مشورہ اور اسپتال داخل ہونے کی ہدایت کی۔ پروفیسر سمن ریڈ ووڈ لندن برج ہسپتال میں امراض قلب کے ماہر ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے مزید بتایا کہ نواز شریف کا پی ای ٹی سکین جمعرات کو ہوگا۔ ادھر میاں شہباز شریف کہتے ہیں نواز شریف کے بار ے میں ڈاکٹرز ہیماٹولوجسٹ کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر شیخ رشید سے متعلق سوال پر بولے کہ شیخ رشید کی کسی بات کا کبھی جواب نہیں دیا، اللہ ان کو ہدایت دے۔ نوازشریف کے لندن کے برج اسپتال میں طبی معائنہ کے موقع پر شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے علاوہ حسین نواز بھی اسپتال میں موجود تھے۔