Sunday, September 8, 2024

نواز شریف کا ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ،الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر تبادلہ خیال

نواز شریف کا ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ،الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر تبادلہ خیال
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف  نے  الیکشن  ٹربیونل کے  فیصلے  کے بعد  سردار  ایاز صادق  سے  ٹیلی  فون پر رابطہ کیا اور صورتحال  پر  تفصیلی  تبادلہ  خیال  کیا ۔ وزیراعظم  نے  کہا کہ این اے  ایک  سو  بائیس کا فیصلہ قانونی عمل کا حصہ ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو فیصلے کا احترام کرنا چاہیے،وزیراعظم  نوازشریف  نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون  قانون کے مطابق   فیصلے پر  اپنا قانونی  حق  استعمال کرے  گی  اس  سے  پہلے   سردار ایاز صادق نے فیصلے پر  تحفظات کا  اظہا ر کرتے  ہوئے کہاکہ  ٹر بیونل  کے   فیصلے میں  کہیں د ھاندلی کا ذکر نہیں  وہ   فیصلہ  تسلیم کرتے  ہیں  تاہم  اسے  سپریم کورٹ میں چیلنج  کریں گے انہو ں  نے  واضح  کیا  کہ  قومی اسمبلی کے  رکن  نہ  رہنے پر وہ اسپیکر  بھی نہیں رہے متحدہ کے  استعفوں کا  فیصلہ اب ڈپٹی  اسپیکر کریں  گے۔ سردار ایاز صادق نے  ٹربیونل  کے  فیصلے کے بعد  اچھی  جمہوری مثال  پیش کرتے ہوئےسرکاری گاڑی اور عملے سمیت  تمام مراعات واپس کر دیں۔