Wednesday, March 27, 2024

نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں  شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
October 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کی آنیاں جانیاں کسی کام نہ آئیں، آصف زرداری اور نواز شریف کو قریب لانے کا مشن ناکام ہو گیا۔ وازشریف نے فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی، راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد شرکت کرے گا،شہبازشریف نیب حراست میں ہونے کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے ،سر توڑ کوشیش ، ملاقاتیں بھی رائیگاں گئیں ، مولانا کی سیاسی دانشمندی بھی کسی کام نہ آئی  کیونکہ نواز شریف اور شہباز شریف  آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت  نہیں کریں گے  ۔تاہم ن لیگ کا وفد راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں اے پی سی کا حصہ بنے گا۔ مولانا فضل الرحمان کی تجویز کردہ آل پارٹیز کانفرنس کا بہت چرچا ہوا  ،مولانا خوب متحرک نظر آئے ، اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں  ، تاہم شریف برادران کے شرکت نہ کرنے کے باعث  اب غبارے سے ہوا نکلتی دکھائی دے رہی ہے۔ ادھرنواز شریف پہنچے پارلیمنٹ ہاؤس جہاں شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا اور  ملاقات کی ،ملاقات میں نواز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ۔ جبکہ شہباز شریف نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے ۔