Saturday, May 18, 2024

نواز شریف کا اپنا علاج شریف میڈیکل سٹی سے کرانے کا فیصلہ

نواز شریف کا اپنا علاج شریف میڈیکل سٹی سے کرانے کا فیصلہ
March 27, 2019

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف نے اپنا علاج شریف میڈیکل سٹی سے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ کل اسپتال منتقل ہوجائیں گے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کل کارڈیالوجسٹ اور دیگر ماہرین نواز شریف کا معائنہ کریں گے۔ معائنے کے بعد علم ہو گا کہ 6 ہفتوں میں علاج مکمل ہوسکے گا یا نہیں۔ دل اور گردوں کا ایک ساتھ علاج کیا جائے گا۔

دوسری طرف نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا۔ اہم نوعیت کے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف ،اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف فیملی پر بنے کیسز کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر گفتگو جاری ہے۔

ادھر مریم اورنگزیب کہتی ہیں فواد چودھری نواز اور شہباز کےخلاف بیان دیکر اپنی نوکری بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیئرمین نیب وضاحت کریں کیا فواد چودھری انکے ترجمان ہیں ، اگر نہیں تو انکے بیانات کا نوٹس لیا جائے۔