Friday, May 10, 2024

نواز شریف کا افواج سے متعلق بیان ملکی مفاد کیخلاف ہے، جلیل شرقپوری

نواز شریف کا افواج سے متعلق بیان ملکی مفاد کیخلاف ہے، جلیل شرقپوری
September 27, 2020
لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے ایم پی اے جلیل شرقپوری کہتے ہیں نواز شریف کا افواج سے متعلق بیان ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ مسلم لیگ ن نے جلیل شرقپوری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ن لیگ کے ایم پی اے جلیل شرقپوری نے نوازشریف کا بیان مسترد کردیا۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر سے ہمارا دل دکھا ہے، مریم نواز اور نواز شریف غصے کے انداز میں بیانات دیتے ہیں۔ جلیل احمد شرقپوری کہتے ہیں جذبات میں آکر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ان کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اداروں کیخلاف مؤقف کی تائید نہیں کرسکتا، نواز شریف کو جیلوں اور مقدمات سے گھبرانا نہیں چاہیے۔