Sunday, September 8, 2024

نواز شریف کا اصل وطن لندن ہی ہے جہاں وہ عید منانے گئے: طاہرالقادری

نواز شریف کا اصل وطن لندن ہی ہے جہاں وہ عید منانے گئے: طاہرالقادری
August 31, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اصل وطن لندن ہی ہے جہاں وہ عید منانے گئے ہیں۔ شریف خاندان نے نیب سے باآسانی جان چھڑوالی ہے۔

طاہر القادری دس روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پر شریف خاندان پر خوب برسے اور اس امید کا اظہار کیا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آے گی اور شہباز شریف سمیت سب کو سزا ہو گی کہتے ہیں شریف خاندان کی بین الاقوامی کرپشن کے ثبوت والیم ٹین میں موجود ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ نیب صرف کمزوروں کے لیے ہی ہے نوازشریف کو تین نوٹس دے لیکن انھوں نے پیش ہونے کی زحمت نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نگرانی کے باعث امید ہے کہ ریفرینس جلد دائر ہو جائیں گے۔

طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ والیم ٹین میں شریف خاندان کی ہر کرپشن کا ثبوت موجود ہے نیب صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتا ہے نوازشریف نے ان کے تین نوٹسز کو خاطر میں نہیں لیا۔