Thursday, April 18, 2024

نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے ، رانا ثنا اللہ

نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے ، رانا ثنا اللہ
July 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز) شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار رانا ثنا اللہ چاپلوسی میں تمام حدیں پار کر گئے ، سابق وزیر قانون نے نوازشریف کے استقبال کیلئے جانے والی ریلی  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا استقبال حج سے بھی بڑا کام ہے ۔ دوسری جانب مذہبی رہنماؤں نے رانا ثنا اللہ کے بیان کو  شعائر اسلام کی توہین قرار دے دیا ۔مفتی فاروق القادری نے کہا کہ جرم کو ثواب قرار دینا قابل گرفت جرم ہے اور جرم کو ثواب قرار دینے کا رانا ثنا اللہ کا بیان جہالت اور ناقابل معافی ہے ۔