نواز شریف کا آزاد کشمیر میں جلسہ ،بھارت کیخلاف ایک لفظ نہ بولا
مظفر آباد ( 92 نیوز ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے جبکہ نواز شریف کا اپنا ہی راگ ہے ۔
ن لیگ نے مظفر آباد میں جلسہ کیا جس میں سابق وزیراعظم نااہلی کا دکھ سناتے رہےاور تنقید کے نشترچلاتے رہے ، بولے بیٹے سےتنخواہ نہ لینے پر چھٹی کرادی گئی ہے ، بڑے بڑے پروگرام تھے سب پر پانی پھر گیا ۔
نواز شریف نے کہا کہ عوام ہی بتائیں اب نوازشریف کیا کرے؟، ووٹ کو عزت نہ دی گئی تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔ سابق وزیراعظم یوم یکجہتی کشمیر پر بھی بھارتی مظالم کیخلاف ایک لفظ بھی نہ بولے۔