Sunday, September 8, 2024

نواز شریف نےاحتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش کی ، شیخ رشید

نواز شریف نےاحتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش کی ، شیخ رشید
April 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے، یہ واقعہ دراصل احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر رات کو دو بار فائرنگ کی گئی ۔ ان کے گھر سے حمزہ کا گھر 200 گز کے فاصلے پر بھی نہیں ہے ۔ ’شہباز شریف صاحب کل کو یہ گولی آپ کے گھر کو بھی لگ سکتی ہے، اس الیکشن میں بڑا سانحہ ہوسکتا ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کے ذریعے نواز خاندان نے احتساب عدالت کو پیغام بھیجا ہے ، جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ صرف احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ اگلے چند ہفتوں میں وہاں سے فیصلہ آجائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔ نواز شریف، مریم نواز سمیت 16 لیگی رہنماﺅں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی لگنے کے حوالے سے اپنے رد عمل میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں کوئی کام نہیں کیا ، انہوں نے صرف چیف جسٹس اور اداروں کو گالی دی، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد یقین ہے کہ ان کی آنکھ کے اشارے پر چلنے والے چینلز بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔ ....