Friday, April 19, 2024

نواز شریف نے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، تمام وار سینے پر سہے، مریم نواز

نواز شریف نے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، تمام وار سینے پر سہے، مریم نواز
October 8, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف نے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، سارے وار پہلے اپنے سینے پر سہے، پھر کارکنوں کو کال دی۔ مریم نواز نے نون لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو ایک ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں، دوسرا نیب کی تحویل میں ہوا، صحت بگڑنے پر بیرون ملک گئے لیکن اپنی بیٹی کو کارکنوں کی پہلی صف میں کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی میں ہمت نہیں عمران خان کی بہن کا احتساب کرے۔ ہم دھاندلی کے خلاف کھڑے رہے، دھاندلی کا جواب صرف ایک جملے میں ہے، ووٹ کو عزت دو۔ پاکستان کی ہر بیماری کاعلاج ووٹ کو عزت دو میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیب والے ڈھول بجائو گے تو ارشد ملک، شوکت عزیز صدیقی اور بشیر میمن کی آواز آئے گی۔ نواز شریف کو غدار کہا جاتا ہے، یہ کیسا غدار جس نے پاکستان کی سالمیت کو محفوظ بنایا، جس کی گواہی چاغی کے پہاڑ دیتے ہیں۔ مریم نواز کارکنوں سے بولیں کہ نوازشریف نے سارے زخم اپنے سینے پر لیے، قربانی دینے کا وقت آتا ہے تو لوگ کنٹینر میں چھپ جاتے ہیں۔ کہا کہ قربانی دینے کا وقت آئے گا مریم نواز پہلی صف میں کھڑا دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی آواز ان کے ساتھ ظلم نے گھر گھر  پہنچائی ہے۔ وعدہ کرو پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرو گے۔