Sunday, September 8, 2024

نواز شریف نے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی

نواز شریف نے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی
August 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نواز شریف نے پاناما کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کرکے نااہل کیا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عہدے پر بحال کیا جائے۔ خواجہ حارث کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے سابق وزیراعظم نے بحالی کیلئے الگ سے بھی درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بحالی کے لیے نااہلی کے  فیصلےکے خلاف نظر

 الگ سے درخواست دائر کردی۔28 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کو روکنے کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ۔  دو صفحات پر مشتمل درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں نوازشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ  28 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست منظور کی جائے۔ نظر ثانی درخواست کے فیصلے تک 28 جولائی کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  پانچ رکنی لارجر بینچ کی جانب سے نیب حکام کو دی جانے والی ہدایات قانون کے مطابق نہیں۔ نظر ثانی درخواست کی سماعت کے ساتھ 28 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔ آئین کے آرٹیکل 10 اے صاف ،شفاف ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے۔