Sunday, September 8, 2024

نواز شریف نے نیب میں پیش نہ ہوکر اداروں کا تمسخر اڑایا: فواد چودھری

نواز شریف نے نیب میں پیش نہ ہوکر اداروں کا تمسخر اڑایا: فواد چودھری
August 18, 2017

لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عزیزیہ اسٹیل مل سے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کا آغاز ہو چکا ہے،،، نواز شریف نے نیب میں پیش نہ ہوکر اداروں کا تمسخر اڑایا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نےلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف یہ سوال کرتے آئے انہیں کیوں نکالا گیا ،،،،،عزیزیہ سٹل مل ریفرنس کی شکل میں انہیں ایک جواب مل گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف  خاندان اداروں کو غلام سمجھتا ہے اسی لیے کلثوم نواز سکروٹنگ  کے لیے الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں اور انتحابی مہم چلانے کی بجائے لندن چلیں گئیں۔

فواد چوہدر نے ازلام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی کمپنیاں خسارے میں تھیں اورتمام پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے اسحاق ڈاراینڈ کمپنی نے باہربھیجا۔