Sunday, May 5, 2024

نواز شریف نے نریندر مودی کے موقف کی تائید کی،شیری رحمان

نواز شریف نے نریندر مودی  کے موقف کی تائید کی،شیری رحمان
May 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی نے نواز شریف کا بیانیہ اور موقف مسترد کر دیا، پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کا بیانیہ کمپرومائز کرنے کی کوشش اور نریندر مودی  کے موقف کی تائید کی۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اکیلا جنگ لڑ رہا ہے ،پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،نواز شریف کے بیان سے پوری دنیا میں سوال اٹھ رہے ہیں،پیپلزپارٹی پاکستان کا مقدمہ لڑے گی ۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے بیان پر وضاحت کریں، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں مزید آگ لگے، اس وقت پاکستان میں ٹکراؤ کی کیفیت ہے ، آپ بڑی جماعت کی قیادت کر رہے ہیں اور اپنی ذات کا سوچتے ہیں، آپ کسی تھینک ٹینک کی کمانڈ کر رہے ہیں۔